بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری، ایف آئی اے کا خط انٹرپول کو موصول
The news is by your side.

Advertisement

بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری، خط انٹرپول کو موصول

اسلام آباد: بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کا ریڈ وارنٹ خط انٹرپول ہیڈ آفس فرانس کو موصول ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی درخواست پر وفاقی وزارتِ داخلہ نے بانی ایم کیو ایم کی حوالگی کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دی جس کے بعد ایف آئی اے کے انٹرپول سیکشن نے الطاف حسین کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو خط لکھا۔

اے آر وائی کے نمائندے ذوالقرنین کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے الطاف حسین کی حوالگی کے لیے لکھا گیا خط انٹرپول فرانس کے ہیڈ آفس کو موصول ہوچکا ہے جس میں سندھ حکومت کی درخواست اور عدالت میں مسلسل غیر حاضری سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

پڑھیں: بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری

خط میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین پاکستانی عدالتوں میں مطلوب ہیں اس ضمن میں انٹرپول اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری اور پاکستان حوالگی کو یقینی بنائے۔

مزید پڑھیں: ’’ بانی ایم کیو ایم پر منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات نہیں ہونگی، وکلاء کو خط موصول ‘‘

انٹرپول ہیڈ آفس خط موصول ہونے کے بعد لندن آفس رابطہ کر کے بانی ایم کیو ایم سے متعلق تمام دستاویزات فراہم کرے گا تاہم ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔ نمائندہ اسلام آباد کے مطابق حکومتی سطح پر اقدامات کرنے سے بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کیا جاسکتا ہے اور اس کے لیے دونوں ممالک کی حکومتیں مکمل رابطے میں ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں