وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ ریفرنس تیار ہوگیا ہے جو کل پیش کیا جائیگا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلیے سپریم کورٹ ریفرنس تیار ہوگیا ہے جو کل عدالت عظمیٰ میں پیش کردیا جائے گا۔
اسد عمر نے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا ہے کہ انشا اللہ اس کیس سے پاکستان کی سیاست میں ضمیر بیچ کر لوٹا بننے کا گھناؤنا کاروبار ہمیشہ کیلیے ختم ہوجائے گا اور حرام کے پیسے کی سیاست میں اثر ورسوخ میں کمی آئیگی۔
آرٹیکل 63A کی تشریح کے لئے سپریم کورٹ ریفیرینس تیار ہو گیا. کل کورٹ میں پیش کیا جائے گا. انشاءاللہ اس کیس سے پاکستان کی سیاست میں ضمیر بیچ کر لوٹا بننے کا گھناؤنا کاروبار ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا، اور ہرام کے پیسے کی سیاست میں اثرو رسوخ میں کمی آئے گی
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 20, 2022
واضح رہے کہ اس سے قبل بابر اعوان کی ہدایت پر ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سمری وزارت پارلیمانی امور نے وزیر اعظم کو ارسال کی تھی، جو انہیں موصول بھی ہوگئی۔
مزید پڑھیں: ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ریفرنس کا ڈرافٹ عمران خان کو موصول
ریفرنس میں منحرف ارکان کے پارٹی مخالفت میں ووٹ ڈالنے پر رائے لی جائے گی، سپریم کورٹ سے رائے لی جائے گی کہ کیا ارکان پر آرٹیکل 63 اور 62 لاگو ہو سکتا ہے؟
سپریم کورٹ سے پوچھا جائے گا کیا ہارس ٹریڈنگ پر ارکان تا حیات نا اہل ہو سکتے ہیں؟