بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

انتظار قتل کیس : 2 پولیس اہلکاروں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

   کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے انتظار قتل کیس میں دو پولیس اہلکاروں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرتے ہوئے 6 ملزمان کو بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں نوجوان انتظار کے قتل کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنادیا۔

فیصلے میں عدالت نے دو پولیس اہلکاروں ملزم دانیال اور بلال کی سزائے موت کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا جبکہ ملزم طارق محمود، طارق رحیم، اظہر سمیت دیگر تین ملزمان کو بری کردیا گیا۔

عدالت نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردیں۔

یاد رہے عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا تھا کہ 19 سالہ نوجوان انتظار کو اے سی ایل سی کے اہلکاروں اور افسران نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ درخشان تھانے کی حدود میں واقعہ 13 جنوری 2018 کو رونما ہوا تھا، مقتول کو گاڑیوں پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

بعد ازاں مقتول کے والد اشتیاق احمد کی مدعیت میں مقدمہ درخشان تھانے میں درج کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں