تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’عمران خان کی ٹیلی تھون مہم میں ساڑھے 5 ارب سے زائد رقم جمع‘

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سیلاب زدگان کے لیے ٹیلی تھون مہم میں ڈھائی گھنٹوں کے دوران ساڑھے 5 ارب روپے سے زائد کی رقم جمع ہوگئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ٹیلی تھون مہم میں سیاست دان، فنکاروں اور معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں وزیر اعلیٰ‌ پنجاب پرویز الٰہی، سابق کرکٹر انضمام الحق، اداکارہ عتیقہ اوڈھو، حمزہ علی عباسی، جاوید شیخ، شان شاہد، رائٹر خلیل الرحمان قمر ، گلوکار سلمان احمد، ابرار الحق ودیگر شامل تھے۔

 عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں بہت بڑا امتحان ہے سیلاب کی وجہ سے پوراملک متاثر ہے اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پورا ملک مل کراس امتحان کاسامنا کرے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اپنے سیلاب متاثرین کی مدد کرنی ہے ہمارے نوجوان رضاکار فورس میں شامل ہوں اور متاثرین کی مدد کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ایک کنٹرول روم بنا رہے ہیں جس کے ذریعے رضاکاروں کو گائیڈ کریں گے اور ڈائریکشن دیں گے تاکہ رضاکارمتاثرہ لوگوں تک پہنچیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جانی نقصان کی اطلاعات ہیں کہ ایک ہزارسے زائد اموات ہوئیں جبکہ سیلاب سے مالی طور پر تخمینہ لگایا گیا ہے کہ ایک ہزار ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 2010 کے سیلاب میں قوم کو متاثرین کی مدد کرتے ہوئے دیکھا ہے اب بھی مشکل گھڑی میں پوری قوم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے اور ان کی بھرپور مدد کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ جو بھی فنڈز ملیں گے اسے ثانیہ نشتر کی سربراہی میں خرچ کیا جائے گا ہمارا مقصد ہے کہ جتنے بھی فنڈز جمع ہوں گے سیلاب متاثرین پر خرچ کریں گے۔

امداد کا اعلان

ٹیلی تھون مہم میں صرف ڈھائی گھنٹوں‌ کے دوران ساڑھے 5 ارب روپے سے زائد کی رقم جمع ہوگئی۔

اےآروائی بھی ہمیشہ کی طرح پاکستان کی خدمت میں پیش پیش رہا اور  اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے تین کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سینئر صحافی صابر شاکر نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حالات اچھے نہیں لیکن پھر بھی اپنا حصہ ملا رہا ہوں ، اے آر وائی نیوز کی بندش سے 4 ہزار خاندانوں کے چولہے بجھ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی فیملی نے دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ان کی 9 سالہ بھانجی اس کار خیر میں پچاس ہزار روپے کا عطیہ دیا جبکہ ان کے امریکا میں مقیم دوستوں نے 50 ہزار ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

تحریک انصاف کے رہنما شہریارآفریدی کی جانب سے بھی سیلاب متاثرین کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپےامداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایک اوورسیز پاکستانی نے نام بتائے بغیر 10لاکھ روپے کی امداد دی جبکہ امریکا سے ایک پاکستانی کی جانب سے 22 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا گیا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے سیلاب متاثرین کے لیے تین کروڑ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے، برطانوی نژاد پاکستان باکسر عامر خان کی جانب سے بھی پانچ ملین روپے امداد دینے کا اعلان کیا گیا۔

عمران خان کی ٹیلی تھون مہم میں ایک اور اوورسیز پاکستانی کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے پانچ ملین روپے کی امداد دی گئی۔

ایک پاکستانی شہری نے اپنا عمرے پر جانے کا پروگرام کینسل کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

پاکستانی شہری عدنان اسد نے سیلاب متاثرین کے لیے دوکروڑ پچاس لاکھ کی امداد دی، ان سے متعلق عمران خان نے بتایا کہ عدنان اسد میرے کلاس فیلو ہیں الیکشن کمیشن نے انہیں فارن فنڈنگ پر طلب کیا ہے۔

ٹیلی تھون مہم کے اختتام پر معروف مذہبی اسکالر طارق جمیل نے دعا کی کہ اللہ یہ مصیبت جلد ٹال دے اور اس سیلاب سے ہونے والے نقصان کو جلد پورا کیا جاسکے۔

 

Comments

- Advertisement -