جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا جدید نظام متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبہ سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا جدید نظام متعارف کرا دیا گیا، اب خصوصی اسمارٹ کارڈ کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ایکسائزاینڈٹیکس سیشن مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ ‘سیکورٹی فیچرڈ ایم وی آر’ اسمارٹ کارڈ کا اجرا کردیا گیا ہے، سیکیورٹی فیچرڈ ایم وی آراسمارٹ کارڈ سے گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کارڈ جدید ترین سیکیورٹی فیچرڈ کا حامل ہے، گاڑیوں کے مالکان پرانی رجسٹریشن بک کی جگہ اسمارٹ کارڈ لےسکیں گے، کارڈ کے اجرا سے جعلی رجسٹریشن بک کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے گاڑی کی ملکیت کا تعین آسان ہوگا، بلاول کے وژن پر عمل کرکے سندھ خدمت میں سب سے آگے ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ ایکسائز پہلے ہی آن لائن ٹیکس کی سہولت کا آغاز کر چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گاڑیوں کے مالکان محکمہ ایکسائز کے جدید نظام سے فائدہ اٹھائیں، عوام کو سہولتوں کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں