جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

عمرہ زائرین کے لیے نئی سہولت متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں زائرین عمرہ کے لیے نئی سہولت متعارف کرا  دی گئی ہے جس میں ہر زائر نسک پورٹل پر اپنا علیحدہ اکاؤنٹ بنا سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے ہر زائر کو اپنے پاسپورٹ اور ویزا نمبر سے نسک پورٹل پر اپنا علیحدہ اکاؤنٹ بنانے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ کے ایکس اکاؤنٹ پر ایک صارف نے دریافت کیا تھا کہ ان کی سربراہی میں سعودی عرب آنے والے اہل خانہ کو نسک پورٹل میں درج نہیں کیا جا سکا ہے اس لیے ان کی نسک اکاؤنٹ میں رجسٹریشن کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

اس سوال کے جواب میں وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا ہر شخص نسک پورٹل پر اپنا اکاونٹ خود بنا سکتا ہے۔ اس کے لیے پاسپورٹ اور ویزا نمبر فیڈ کیا جائے گا جس سے ہر شخص کا جدا اکاونٹ بنایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں