تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...
Array

ملک بھر کے ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ پر لانے کے لیے نیا نظام متعارف

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ملک بھر کے ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ پر لانے کے لیے ٹیکس وصولی کا نیا مشینی نظام متعارف کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے دکانداروں، شاپنگ مالز اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز سے ٹیکس وصولی کا مشینی نظام(پوائنٹ آف سیلز) متعارف کرایا ہے۔ پوائنٹ آف سیلز سسٹم پر رواں ماہ کے اختتام تک عمل درآمد شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ کمشنر ایف بی آر قاضی افضل کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے مکمل طور پر نفاذ کے لیے سروے کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹائلز اور سینٹری مارکیٹ گلبہار کا سروے رواں ماہ مکمل کرلیا جائے گا، گلبہارٹائلز مارکیٹ میں رواں ماہ ٹیکس وصولی کا نظام شروع ہوجائےگا، رواں ماہ پوائنٹ آف سیلز کی تعداد میں 200 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

قاضی افضل نے کہا کہ 31 جولائی تک پوائنٹ آف سیلز بڑھ کر150تک پہنچ جائیں گے، ٹائلز ایسوی ایشن کے وفد نے ملاقات میں کچھ تحفظات بیان کیے ہیں، تحفظات کا بات چیت سے حل نکل آئے گا۔

کمشنر ایف بی آر کا کہنا تھا کہ نرسری اور منظورکالونی فرنیچرمارکیٹ کا سروے مکمل ہوگیا، مذکورہ مارکیٹوں میں پوائنٹ آف سیلز کے لیے نوٹسز بھی جاری کردیے ہیں، فرنیچر مارکیٹوں میں دکانداروں کو10لاکھ روپے جرمانے کے نوٹسز جاری کیے، بیکریوں اورنمکو سینٹرز کا آر ٹی او1کی حدود میں بھی سروے مکمل ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیکریوں اور نمکو سینٹرز کو پوائنٹ آف سیلز کے تحت رجسٹر ہونا پڑے گا، رجسٹریشن کے لیے 400سے زائد نوٹسز جرمانے کے ساتھ جاری کردیے۔

Comments

- Advertisement -