جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

کویت میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے منفرد ایپ متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی : کویتی وزارت صحت نے کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کےلیے منفرد اپیلی کیشن متعارف کرادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت کی جانب سے شہریوں کی صحت کے تحفظ کےلیے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ان اقدامات میں الیکٹرانک ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا حصول بھی ایک اقدام ہے۔

کویتی وزارت صحت کی جانب سے Immune نامی اپیلی کیشن لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے شہری ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔

- Advertisement -

کویتی حکام نے ساتھ ہی سرکاری و نجی میڈیا اداروں کے ملازمین کی ویکسی نیشن کی جامع مہم کا بھی آغاز کردیا ہے جب کہ آئندہ کچھ دنوں میں فیکٹری ورکرز ، فوڈ کمپنیاں اور ریسٹورنٹس ملازمین کی ویکسی نیشن کا آغاز ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں