تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی اقامہ اور وزٹ ویزا کے حامل افراد کیلیے نئی سہولت متعارف

سعودی عرب نے اقامہ ہولڈرز، وزٹ ویزا اور جی سی سی ممالک کے شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کروا دی۔

جدیدیت کے اس دور میں ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے سعودی حکام نے ابشر آن لائن نظام متعارف کروا رکھا ہے جس میں گھر بیٹھے افراد کو خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرنے والے ابشر آن لائن سسٹم میں غیر ملکیوں کی تابعین کے علاوہ وزٹ ویزا کے حامل افراد اور جی سی سی ممالک کے شہریوں کے لیے بھی رجسٹریشن کھول دی گئی ہے۔

غیرملکیوں کے تابعین اپنے اقامہ نمبر سے جب کہ وزٹ ویزوں پر آنے والے افراد اور جی سی سی ممالک کے شہری رقم الحدود یعنی انٹری نمبر سے ابشر میں اپنا اکاونٹ کھول سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کرچکی ہے کہ آن لائن سروس سسٹم ابشر میں کسی دوسرے شخص کے اکاؤنٹ میں اپنا موبائل نمبر استعمال نہ کیا جائے۔

ابشر حکام نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنا موبائل نمبر کسی دوسرے شخص کے اکاؤنٹ میں استعمال کرنے سے یوزر کا اکاؤنٹ بلاک ہوجائے گا۔

سعودی وزارت صحت نے ان لوگوں کو جن کا ابشر اکاؤنٹ نہیں ہے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا موبائل نمبر اپنے سرپرست کے ابشر اکاؤنٹ میں رجسٹرڈ کرائیں
ابشر میں ماتحتوں جیسے بیوی، بچے اور گھریلو خادم کے لیے ایک آپشن ہے جس میں ان کےموبائل نمبر رجسٹریشن کی جاسکتی ہے، سرپرست کے ابشر میں موبائل نمبر کی رجسٹریشن کے بعد وہ توکلنا ایپ میں اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -