منگل, جون 16, 2026
اشتہار

ٹیکس چوری روکنے کیلئے سخت ترین نظام لانے کی تیاری مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئندہ مالی سال سے سیلز ٹیکس چوری روکنے کیلئے ایف بی آر نے بڑے ایکشن کی تیاری کرلی ، سامان کی ترسیل صرف ایف بی آر کے رجسٹرڈ ٹرکوں سے ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال سے سیلز ٹیکس چوری اور اسمگلنگ کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ایک انقلابی اور سخت ترین نظام لانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم کی مدد سے سالانہ 200 ارب روپے کی ممکنہ ٹیکس چوری کو روکا جا سکے گا۔

نئے قانون کے تحت اب پورے ملک میں تجارتی سامان کی ترسیل صرف اور صرف ایف بی آر سے رجسٹرڈ ٹرکوں اور کمرشل گاڑیوں کے ذریعے ہی ممکن ہو سکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی غیر رجسٹرڈ ٹرک یا کمرشل گاڑی موٹر ویز، جی ٹی روڈ اور سپر ہائی ویز پر داخل نہیں ہو سکے گی، اگر کوئی غیر رجسٹرڈ گاڑی سڑکوں پر مال منتقل کرتی ہوئی پائی گئی تو اسے نہ صرف ضبط کیا جائے گا بلکہ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

اس اقدام سے غیر قانونی اور سیلز ٹیکس چوری میں ملوث کارخانوں کے سپلائی چین نیٹ ورک کو مکمل طور پر بلاک کر دیا جائے گا۔

ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال سے ہر کمرشل گاڑی پر ایک خصوصی ٹریکنگ ٹیگ لگانا لازمی ہوگا، ہر سامان کی نقل و حمل کے لیے ایک ڈیجیٹل بار کوڈ جاری ہوگا، جس سے پتا چلے گا کہ مال قانونی ہے، ان جدید ترین ٹیگز کی بدولت ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ ٹرکوں کا مکمل لائیو ٹریکنگ ریکارڈ موجود ہوگا۔

اس کے علاوہ سسٹم کو معلوم ہوگا کہ کس ٹرک نے کس فیکٹری سے کتنا مال اٹھایا اور اسے کہاں پہنچایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ "پاکستان میں اب تمام فیکٹریاں اور کارخانے صرف ایف بی آر سے رجسٹرڈ ٹرکوں میں ہی سامان لوڈ کرنے کے پابند ہوں گے۔ اس سے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سیلز ٹیکس کی چوری اور کسٹمز ڈیوٹی بچا کر لائے جانے والے اسمگل شدہ سامان کی روک تھام میں تاریخی مدد ملے گی۔”

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں