ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

ریلوے مسافروں کیلیے رابطہ ایپ متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ریلوے نے پورا نظام رابطہ ایپ پر منتقل کردیا۔ ٹکٹ لینا ہو یا ٹیکسی ہوٹل کی بکنگ کرانی ہو، کھانا چاہیے تو اب آپ صرف رابطہ ایپ کی مدد سے ہی ممکن بناسکیں گے۔

ریلوے کا چائنیز کمپنی سے معاہدہ طے پا گیا۔ ریلوے نے چائنیز کمپنی کے ساتھ مل کر رابطہ ایپ متعارف کرادی۔ ٹرینوں کی آمد و رفت سے لےکر بکنگ کھانا پینا ریسٹورنٹ تک رسائی کیلئے مسافروں کو ایپ کے ذریعے مدد لینا ہوگی۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایپ بننے کے بعد ریلوے کے ہر ٹکٹ پر نو روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے جبکہ فضائی ٹکٹوں کے سترہ فیصد ایکسائز ڈیوٹی لگنے کے معاملے پر وفاق سے بات کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے ٹرین کی ٹکٹ، ہوٹل اور کھانے پینے کی سہولت میسر ہوگی، ایپ کے ذریعے پارسل کی بکنگ اور ٹریکنگ بھی ہو سکے گی، رابطہ ایپ کے ذریعے شہری اپنا سفر آسان بنا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو شیئرنگ کی بنیاد پر یہ سروس ریلوے میں دستیاب ہوگی، یہ ایپ ریلوے کے آپریشنل معاملات کو بہتر بنانے میں اہم قدم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں