The news is by your side.

Advertisement

بےپناہ قربانیوں کے باعث انمول خزانہ ہمارے ہاتھ لگا، وزیراطلاعات شبلی فراز

اسلام آباد : وزیر اطلاعات شبلی فراز نے یوم آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ بے پناہ قربانیوں کے باعث یہ انمول خزانہ ہمارے ہاتھ لگا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و رہنما پاکستان تحریک انصاف سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر منعقد ہونے والی رن فار کشمیر میراتھن ریس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

رن فار کشمیر میراتھن سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ کشمیر کے عوام پر انتہا کا ظلم و بربریت رواں رکھا جارہا ہے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بے پناہ قربانیوں کے باعث یہ انمول خزانہ ہمارے ہاتھ لگا ہے، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا رہے۔

ملک کا 73 واں یوم آزادی اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جارہا ہے کہ اس مملکت خدادا پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل پر پہنچانے کے لئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں چھوڑا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں