منگل, جون 9, 2026
اشتہار

تفتیشی افسر کو 10 سال قید کی سزا ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (3 جون 2026): عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو 10 سال قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امتیاز علی کی عدالت میں تفتیش میں غفلت اور جھوٹی گواہی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو 10 سال قید کی سزا دی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے تاروں سے 3 بھینسوں کی ہلاکت، 4 واپڈا افسران واہلکاروں کو قید کی سزا

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ پولیس کے تفتیشی افسر ہدایت اللہ نے قتل کیس کے اہم ڈیجیٹل شواہد فرانزک لیب نہیں بھجوائے، مجرم کو دفعہ 193 اور 186 کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔

فیصلے میں حکم دیا گیا کہ مجرم کو فوری طور پر سینٹرل جیل پشاور منتقل کیا جائے، مجرم نے اعتراف کیا کہ قتل کیس میں چشم دید گواہوں کے بیانات قلمبند نہیں کیے، عدالت نے ملزم کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے جھوٹی گواہی کا مرتکب قرار دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں