site
stats
پاکستان

جے آئی ٹی کی شکایت پر 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی

FIA PANAMA CASE

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی شکایت پر 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کے خلاف تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی شکایت پر سپریم کورٹ نے شکایات کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا حکم صادر کیا تھا جس کے پیش نظر ڈی جی ایف آئی اے نے چاررکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں تبدیلی کی تحقیقات کرے گی۔

اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹراینٹی کرپشن ونگ ہیڈ کوارٹر مقصود الحسن کریں گے جب کہ کمیٹی کے اراکین میں ڈپٹی ڈائریکٹرایاز خان، طاہر تنویر اور فاروق لطیف شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کے سامنے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان پر ریکارڈ میں تبدیلی کا الزام لگایا تھا جس پر سپریم کورٹ نے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے آج جے آئی ٹی کے سامنے وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر پیش ہوئے تھے جب کہ قبل ازیں وزیراعظم، ان کے بھائی وزیراعلیی پنجاب، صاحبزادے حسین و حسن نواز بھی پیش ہوچکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top