تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

جامعہ کراچی خودکش دھماکا: گرفتار مبینہ دہشت گرد سے متعلق اہم انکشافات

کراچی : جامعہ کراچی خودکش دھماکا کیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار مبینہ دہشت گرد داد بخش نے انتہائی آسانی سے نئی شناخت حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی خودکش دھماکہ کیس کی تحقیقات جاری ہے ، سی ٹی ڈی نے نادرا حکام سے رابطہ کرکے گرفتار مبینہ دہشت گرد داد بخش کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

تحقیقات میں انکشاف کیا کہ مبینہ دہشت گرد نے انتہائی آسانی سے نئی شناخت حاصل کی، مبینہ دہشت گرد نے 2021 میں نئے نام سے خود کو دوسری فیملی میں رجسٹرکرایا۔

ذرائع نے کہا کہ عبدالرحمان نامی شخص نے مرکزی سہولت کار داد بخش کو اپنا بھائی ڈیکلیئر کیا ، نادرا رجسٹریشن کے بعد داد بخش نے شعیب کے نام سے نئی شناخت حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق دادبخش کو اپنا بھائی قراردینے والے عبد الرحمان کی تفصیلات بھی جمع کی جارہی ہیں، داد بخش2015میں گھر چھوڑ کر دہشت گردی نیٹ ورک کا حصہ بنا۔

یاد رہے جامعہ کراچی خودکش دھماکے میں ملوث کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر دادبخش کو ماڑی پورروڈ سے کارروائی میں گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار دہشت گرد سلیپر سیل کا کمانڈر ہے۔

دہشت گرد نے انکشاف کیا تھا کہ ماسٹر مائنڈ زیب ہے اور خود بھی آئی ای ڈی بنانے کا ماہر ہے، یہ حملے کے بعد بلوچستان بھاگ گیا تھا۔

گذشتہ ہفتے جامعہ کراچی خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی تھی ، کاونٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ نے بارود سے بھرا بیگ تیار کرنیوالے مرکزی سہولت کار کا خاکہ تیار کرلیا تھا۔

ذرائع نے کہا تھا کہ جامعہ کراچی حملے میں استعمال بیگ دہشت گرد زیب نے تیار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -