تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمران خان کے فونز چوری ہونے کی تحقیقات شروع

سیالکوٹ: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے چیئرمین تحریک انصاف کئ چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے موبائل فونز چوری ہونے کی تحقیقات شروع کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر دو موبائل فونز کی مبینہ گمشدگی کے معاملے پر سیالکوٹ ایئرپورٹ انتظامیہ اور اے ایس ایف نے موبائل فونز گمشدگی کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے طیارے کی لینڈنگ سے روانگی تک سی سی ٹی وی کا جائزہ لیا، اے ایس ایف کو سی سی ٹی وی سے موبائل فونز گمشدگی کے شواہد نہیں ملے۔

عمران خان نے خصوصی طیارے پر سیالکوٹ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی۔ عمران خان کے ہمراہ طیارے میں شہباز گل، شاہ محمود اور جہاز کا عملہ سوار تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر شفقت محمود نے ریسیو کیا تھا۔ گزشتہ روز شہباز گل نے ایئرپورٹ سے دو موبائل چوری ہونے کا ٹویٹ کیا تھا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکورٹی نہیں دی گئی اور دوسری طرف ان کے دو فونز چوری کیے گئے، آپ تو بلکل بوکھلا گئے ہیں، عمران خان نے جو ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونز سے نہیں ملنا، عمران خان کے جلسہ گاہ جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے۔

Comments

- Advertisement -