بھارتی جاسوس کلبھوشن کے نیٹ ورک کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، سرتاج عزیز

اسلام آباد : سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کا ڈوزئیر اقوام متحدہ میں جمع کرادیا ہے، کلبھوشن کے نیٹ ورک کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت سینیٹر نزہت صادق نے کی، اجلاس میں فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو مارچ میں پکڑا تھا ابھی تک عالمی برادری کے سامنے نہیں لاسکے، ہمارا کیس کمزور ہو رہا ہے۔
سرتاج عزیز نے بتایا کہ ہمارا کیس ہرگز کمزور نہیں, کلبھوشن کے معاملے پر پیش رفت ہورہی ہے، کلبھوشن کے نیٹ ورک کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں : بھارت کشیدگی بڑھا کر مسئلہ کشیمر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، سرتاج عزیز
سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال بھارت کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے دوران 45 شہری شہید ہوئے، اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو تحریری طور پرآگاہ کیا ہے۔
اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم افغانستان میں تشدد نہیں چاہتے۔