جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات غیرجانبدارہونی چاہیے، حیدر عباس رضوی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیوایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات غیرجانبدارہونی چاہیے۔ مطالبہ ہے پاکستان کمیشن انکوئری کے تحت وفاق کی سطح پر تحقیقات کرائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن یا جوڈیشل انکوائری تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ وفاقی سطح پر شفاف اور غیر جانبدار انکوائری ضروری ہے۔

حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ سندھ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھا ہے، جس میں سنگل جج کی انکوائری کی تجویز شامل ہے۔ تاہم ایم کیوایم کا موقف ہے کہ اس معاملے میں ہر پہلو پر نظر رکھنا ضروری ہے تاکہ سیاسی عنصر تحقیقات میں دخل نہ دے۔

انہوں نے کہا کہ واٹر بریوزر بروقت پہنچے اور آگ بجھانے کی پوری کوشش کی گئی، لیکن متاثرہ افراد اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو فوری انصاف فراہم کرنا ناگزیر ہے، ایم کیوایم کے قانونی ماہرین مشاورت کے بعد ہر معاملے کا جواب دیں گے۔

ایم کیوایم کے رہنما نے مزید کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بچاؤ مہمیں جاری ہیں اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی یہ مہمیں چلائی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گل پلازہ کے متاثرین کے حقوق کی بحالی اور انصاف کے حصول کے لیے ایم کیوایم کا موقف واضح اور عملی اقدامات پر مبنی ہے، اور سیاسی محاذ آرائی سے تعلق نہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں