مغوی چینی شہریوں کی ہلاکت کی خبروں کی تحقیقات کر رہے ہیں‘ دفترخارجہ -
The news is by your side.

Advertisement

مغوی چینی شہریوں کی ہلاکت کی خبروں کی تحقیقات کر رہے ہیں‘ دفترخارجہ

اسلام آباد : دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مغوی چینی باشندوں کی ہلاکت کی خبروں کی تحقیقات کر رہے ہیں جنہیں کوئٹہ سے سے اغوا کیا گیا تھا۔

تفصیلات کےمطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رہنے والی چینی شہری ہمارے قابل احترام مہمان اور بھائی ہیں اور ہم ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دو مغوی چینی شہریوں کی ہلاکت کی خبروں کی تحقیقات کر رہے ہیں، جنہیں کوئٹہ سے سے اغوا کیا گیا تھا،اور اس سلسلے میں چینی حکومت کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کےلیے پر عزم ہے، اور دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارا عزم کمزور نہیں کر سکتیں

دوسری جانب بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے اغوا کیے گئے دو چینی باشندوں کی لاشیں ملنے تک ان کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

ادھر چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے اسے بلوچستان سے اغوا ہونے والے اپنے باشندوں کی ہلاکت کی خبروں پر تشویش ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔


بلوچستان میں داعش کی قدم جمانےکی کوشش ناکام ، 12 دہشت گرد ہلاک


واضح رہےکہ گزشتہ ماہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن سے 3 چینی باشندوں کو اغوا کر لیا گیاتھا۔ مزاحمت کے دوران فائرنگ سے سیکیورٹی پر تعینات گارڈ زخمی ہوگیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں