The news is by your side.

Advertisement

سندھ میں کتا مارمہم کے نام پر کروڑوں روپے خرچ، تحقیقات شروع

کراچی: سندھ میں بلدیاتی اداروں کی جانب سے کتا مارمہم کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کئے جانے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ، محکمہ بلدیات سندھ تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ مرتب کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں خصوصی مہم میں مارے گئے کتوں کی تعداد ار ان کی نس بندی سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئیں ،
محکمہ بلدیات سندھ تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ مرتب کرے گی۔

26مارچ کوبنائی گئی کمیٹی کواب تک مکمل تفصیلات نہیں مل سکیں ، ڈی جی لوکل گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ رپورٹ بننے میں ابھی وقت لگےگا۔

سندھ کے بلدیاتی اداروں نے کتا مارمہم کے نام پر 6 کروڑ روپے خرچ کیے ، سیکریٹری بلدیات نے ایک لاکھ97 ہزار799 کتے مارنے کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیج دی۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ کتوں کو مارنے کیلئے 5 کروڑ 97لاکھ 96 ہزار روپے کے کیپسول،ٹیبلیٹ،بوتلیں خریدی گئیں ،مہم میں کےدوران کراچی میں 11 ہزار 233 کتے مارنے کیلئے47لاکھ48ہزارروپےخرچ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق مہم میں کےدوران حیدرآبادمیں67لاکھ روپےخرچ کرکے15ہزارکتے اور میرپورخاص میں32لاکھ 84ہزارروپےخرچ کرکے55ہزار355کتے مارے گئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں