The news is by your side.

Advertisement

نواز شریف کےعلاج کی تحقیقات، فواد چوہدری کے بیان پر یاسمین راشد کا ردعمل

لاہور:‌نوازشریف کے علاج کی تحقیقات کے فواد چوہدری کے مطالبے پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا ردعمل آگیا۔

صوبائی وزیر صحت نے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری صاحب کو ہم پر اعتماد ہونا چاہیے، نواز شریف کےعلاج کےدوران رپورٹس ہم نےیہیں پرکی ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کے ٹیسٹوں کی رپورٹس سمز لیبارٹری سےآتی تھیں اور یہ رپورٹس ڈاکٹرز کے ساتھ خود بھی دیکھتی تھی، نواز شریف کی تمام رپورٹس کی بنیاد پر ان کا یہاں علاج کیا گیا۔

وزیر صحت نے بتایا کہ نواز شریف کی بہت ساری رپورٹس تو بیرون ملک سےآنی ہیں، بیرون ملک سے نواز شریف کی نامکمل رپورٹس آئیں ہم پہلے ہی نواز شریف کےعلاج کی تحقیقات کر رہے ہیں اس پر مزید تحقیقات کی کوئی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘نوازشریف کے پاکستان میں ہونیوالے ٹیسٹ کی انکوائری ہونی چاہیے

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت کے معاملے پریاسمین راشد کو مس لیڈ کیا گیا ہے، نواز شریف کے پاکستان میں یوالے ٹیسٹ کی انکوائری ہونی چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرا شروع دن سے یہی مؤقف تھا کہ نوازشریف کو باہر نہیں جاناچاہیے، دیکھنا یہ ہے کہ ٹیسٹ کی رپورٹس پر ڈاکٹرز نے کیا فیصلہ کیا ، سوال یہ اٹھتا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ کی رپورٹس درست تھی یانہیں، اب یا تو پاکستان میں ٹیسٹ کی رپورٹس غلط ہیں یابرطانیہ میں ٹیسٹ کی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں