The news is by your side.

Advertisement

شجاع خانزادہ پرخودکش حملے کی تفتیش مکمل ہوگئی

اسلام آباد:سابق وزیرداخلہ پنجاب شجاع احمدخانزادہ پرخودکش حملے کی تفتیش مکمل کرلی ہے، گرفتاردہشت گرد قاسم معاویہ نے مکمل منصوبہ بندی کرنے کااعتراف کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شجاع خانزادہ پرحملے کی منصوبہ بندی لاہورمیں مارے گئے دہشتگرد کے گھر پرتیارکی گئی۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ لاہورمیں مارے گئے دہشتگردوں کاتعلق بھی اٹک سے ہےاورلاہورمیں فرارہونیوالے دہشتگردوں قاری سہیل ،محمد نیازاورظہیرکاتعلق بھی اٹک کے مختلف علاقوں سے ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہناہے کہ مارے گئے دہشتگردوں نے خودکش حملہ آورکوشجاع خانزادہ کے ڈیرے تک پہنچایا۔

حملے میں ایک گاڑی اوردوموٹرسائیکل استعمال ہوئے تھے، پولیس نے سترسے زائد افرادکوشامل تفتیش کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں