The news is by your side.

Advertisement

شوگرسبسڈی اسکینڈل کی تحقیقات نیب راولپنڈی کے سپرد

راولپنڈی: شوگر سبسڈی اسکینڈل کی تحقیقات نیب راولپنڈی کے سپرد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیب شوگر سےمتعلق دی جانےوالی سبسڈی کی تحقیقات کرے گا اور اس سلسلے میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی سی آئی ٹی کی سربراہی کریں گے۔ ڈی جی نیب عرفان منگی جعلی اکاؤنٹس کیس کی سی آئی ٹی کےبھی سربراہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘شوگر پر سبسڈی کا معاملہ، حکومت نے نیب کو ریفرنس بھیج دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اداروں سےسبسڈی سےمتعلق ریکارڈطلب کیاجائےگا۔ تحقیقات کے دوران ملز مالکان کو بھی طلب کیاجائےگا۔

17 جولائی کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شوگر پر سبسڈی کے معاملے پر نیب کو انویسٹی گیشن دی جا رہی ہے، انویسٹی گیشن کے ساتھ 5 سالہ انکوائری رپورٹ بھی منسلک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کارٹلز کا معاملہ مسابقتی کمیشن دیکھے گا، قرضوں کی معافی، برآمدات اور دیگر ایشوز کی تحقیقات اسٹیٹ بینک کرے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں