اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

نیب نے شریف خاندان سے تفتیش کے لیے افسران مقرر کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیب کی جانب سے شریف خاندان سے تفتیش کے لیے افسران مقرر کر دیے گئے۔ نواز شریف، حسن اور حسین نواز کی پہلی پیشی کل متوقع ہے جس کے لیے نوٹسز جاری کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں کی طلبی کے لیے احتساب ادارے نے تفتیشی افسر مقرر کر دیے۔

فلیگ شپ انوسٹمنٹ کی تفتیش کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر ناصر جنجوعہ کو مقرر کیا گیا ہے۔ انویسٹی گیشن ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر کامرن عزیز اور عرفان بھولا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

عزیزیہ ہل میٹل کے معاملات کی تحقیقات ڈپٹی ڈائریکٹر عامر اور محبوب عالم کریں گے۔ وقار اور واثق بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیم کی معاونت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ شریف فیملی سے پوچھ گچھ 18 اگست کو ہوگی۔

نواز شریف کا کیس نیب راولپنڈی میں ہے لیکن وہ حاضری لاہور نیب میں دیں گے۔ نواز شریف کے راولپنڈی جانے کے بجائے نیب کی ٹیم تحقیقات کے لیے لاہور آئے گی۔

ذرائع کے مطابق نیب نے شریف خاندان کو تمام دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں