اتوار, جنوری 18, 2026
اشتہار

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی ، سیکرٹری داخلہ رپورٹ جمع کرائیں گے۔

یاد رہے ہفتے کے روز ارشدشریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ سیکریٹری داخلہ کو جمع کرائی تھی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ 400 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سیکریٹری داخلہ پیر کو سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کینیا اور دبئی سے حاصل کی جانے والی معلومات روپورٹ کاحصہ ہیں، فیصل واوڈا کے بیان کو بھی رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے ارشدشریف قتل کیس کی عدالتی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس سے بذریعہ خط استدعا کی ملک گیر مہم جاری ہے۔

صحافی تنظیم پی ایف یوجے، ارشد شریف شہید کی والدہ اور بیٹی سمیت ہزاروں پاکستانی چیف جسٹس کوخط لکھ چکے ہیں جبکہ گذشتہ روز عمران خان نےبھی چیف جسٹس کو خط لکھا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں