تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مضر صحت کھانےسے5 بچوں سمیت 6افرادکی ہلاکت، تحقیقاتی ٹیم نےکام شروع کردیا

کراچی : مضر صحت کھانےسے5 بچوں سمیت 6افرادکی ہلاکت کے معاملے پر بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نےکام شروع کردیا، ،تفتیشی ٹیم نے قصرنازانتظامیہ سے ڈیوٹی چارٹ اور کیڑے مارنے والی دوائی کےمتعلق تفصیلات بھی طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مضرصحت کھانےسےبچوں اورپھپھی کی ہلاکت ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نے کام شروع کردیا۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق کمرے سے بریانی کے دو خالی باکسز ملے تھے، دونوں باکسز اسٹوڈنٹ بریانی سے منگوائےگئے تھے، فیصل زمان اپنی فیملی کے لیے دو ڈبل بریانی کے باکس خرید کر لایا تھا،ایک باکس ایچ ای جے کراچی یونیورسٹی اور ایک باکس ایس جی ایس کورنگی بھجوا دیئے ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم نےقصرناز انتظامیہ سے ڈیوٹی چارٹ طلب کرلیا ہے اور ملازمین کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ قصر ناز میں کیڑے مارنے والی دوائی کے متعلق تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے مضر صحت کھانے سے بچوں اور پھپھو کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کے احکامات پر ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی ، ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ اور ایس پی طارق دھاریجو ٹیم میں شامل ہیں۔

ٹیم جائے وقوعہ کا معائنہ، شواہد اور میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کرے گی اور کراچی پولیس چیف کو پیشرفت سےمتعلق آگاہ کرے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی شرجیل انعام کھرل کا کہنا ہے کہ معاملہ فرانزک بنیاد پر تحقیقات سے حل ہوگا، بیانات لے چکے ہیں اور بہت سے شواہد جمع کئے ہیں۔

ڈی آئی جی شرجیل کھرل کا کہنا تھا کہ کھانے کے نمونے، پاؤڈرز اور دیگر اشیا کے نمونے حاصل کیے ہیں، فرانزک تحقیقات کے لئے شواہد پنجاب فرانزک لیب بھیج رہے ہیں جبکہ سندھ فوڈ اتھارٹی اور جامعہ کراچی کو کیمیائی تجزیے بھیج چکے ہیں۔

 

مزید پڑھیں : مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچوں کی اموات، ریسٹورنٹ عملے کوحراست میں لے لیا گیا

یاد رہے گزشتہ روز پشین سے آئے اخوندزادہ فیصل زمان کی فیملی کے ساتھ فوڈپوائزنگ کا واقعہ پیش آیا، جنہوں نے صدر کےایک ہوٹل سے بریانی کھائی، بریانی کھانے کے بعد فیصل زمان کی اہلیہ کی طبیعت بگڑگئی، وہ انہیں لےکراسپتال پہنچے تو پیچھے سے بچوں کی موت کی خبرآگئی۔

جاں بحق بچوں میں ڈیڑھ سال کاعبدالعلی چار سال کا عزیز چھے سال کی عالیہ، سات سال کا توحید اور نو سال کی صلویٰ شامل ہے، فیصل زمان کے پانچ ہی بچے تھے۔

پولیس اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے نوبہارریسٹورنٹ اور قصرناز گیسٹ ہاؤس سے بریانی دودھ اور دیگر کھانے کی چیزوں کے سیمپل اکٹھے کرلیے اور ہوٹل سیل کرکے 18 ملازمین کوحراست میں لیا تھا ، جن سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -