The news is by your side.

Advertisement

طالبعلم کا چھت سے چھلانگ لگانے کا واقعہ، اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کرکے سیل کرنے کی تجویز

لاہور : تحقیقاتی کمیٹی نے طالبعلم کے چھت سے چھلانگ لگانے کے واقعے پراسکول کی رجسٹریشن منسوخ کرکے سیل کرنے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی اسکول میں طالبعلم کے اسکول کی چھت سے چھلانگ لگانے کے واقعے پر تحقیقاتی کمیٹی نےاسکول کی رجسٹریشن منسوخ کرکے سیل کرنے کی تجویز دے دی۔

کمیٹی نے تحقیقات کے بعدرپورٹ سی ای اوایجوکیشن کوجمع کروادی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ محمدعبداللہ کےچھلانگ لگانےکی بنیادی وجہ سیکیورٹی لیپس تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بچوں کےمابین لڑائی صبح 9 بجےکےقریب ہوئی اور طالبعلم نے پہلی منزل سے چھلانگ11بجے لگائی، 2گھنٹوں تک بچہ اساتذہ کی نگرانی میں تھا۔

رپورٹ کے مطابق کیسے ممکن ہے طالبعلم اساتذہ کی نگرانی میں پہلی منزل پر پہنچ گیا، بچےنےدباؤمیں آکر اسکول کی دوسری منزل سے چھلانگ لگادی۔

سی ای اوایجوکیشن اتھارٹی پرویزاختر کا کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے اور اسکول کوفوری طورپرشوکازنوٹس جاری کررہے ہیں۔

پرویزاختر نے کہا کہ 7روزمیں اسکول تحریری جواب ایجوکیشن اتھارٹی کو جمع کروائے گا، اسکول انتظامیہ کی غفلت ثابت ہونے پر رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی نےمذکورہ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ اور اسکول انتظامیہ کیخلاف کرمنل پروسیڈنگ کی سفارش کر دی ہے۔

سی ای اوایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اس کیس میں بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی غفلت بھی سامنےآئی ہے، اسکول کی عمارت بھی مضبوط نہیں بلکہ غیرمحفوظ ہے۔

چیف ایگزیکٹیوآفیسرلاہورپرویزاختر نےاسکول کو شوکاز نوٹس بھیج دیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں