ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

دنیا بھر کے سرمایہ کار بلوچستان میں بھرپور فائدہ اٹھائیں: وزیراعلیٰ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری سے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، دنیا بھر کے سرمایہ کار بلوچستان میں بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم میں سائیڈ لائن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جام کمال کا کہنا تھا کہ معاشی اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پرہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر خطے میں اقتصادی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، گوادر پورٹ فری زون میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ دسمبر میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ صوبے کے حقوق کے تحفظ کی خاطر لگائے گئے منصوبوں کا خیرمقدم کریں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا تھا کہ سنجیدہ کوششیں کی جائیں، تو بلوچستان اور گوادر کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہر پلیٹ فورم پر بلوچستان کا مقدمہ لڑیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ این ایف سی میں بلوچستان کاحصہ بڑھے، ماضی میں بلوچستان کابہت نقصان ہوا ہے، بلوچستان اور گوادر کے مسائل بہت ہیں، جیوانی، گوادر، پسنی میں اربوں کی اسکیمیں نامکمل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں