ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

عالمی مارکیٹ میں سونے میں سرمایہ کاری ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی نے ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے میں سرمایہ کاری ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جہاں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گولڈ کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی منڈی میں سونا 123 ڈالر بڑھ کر 4165 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا، جبکہ مجموعی طور پر قیمتوں میں 4 ہزار ڈالرز تک کا اضافہ دیکھا گیا۔

مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ سامنے آیا، ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونا 12 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح اس دوران دس گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 542 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے تک پہنچ گئی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

چاندی بھی مہنگی ہوگئی، ایک ہفتے کے دوران فی تولہ چاندی کی قیمت 420 روپے اضافے سے 5642 روپے ہوگئی۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں تیزی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی خریداری میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، جبکہ بیشتر گاہک سرمایہ کاری کے بجائے صرف نرخوں میں ممکنہ کمی کا انتظار کر رہے ہیں۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں