بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

اصلی اور جعلی سرمایہ کاری میں کیا فرق ہوتا ہے؟ مفید معلومات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (9 جون 2026): آج کل سوشل میڈیا پر کم سرمایہ کاری میں یقینی اور فوری منافع کے دعوے کر کے عوام کو انویسٹمنٹ پر مائل کیا جا رہا ہے۔

آج کل سوشل میڈیا پر ایک خطرناک رجحان تیزی سے پھیل رہا ہے کم سرمایہ کاری میں یقینی اور فوری منافع کے ساتھ زیرو رسک کے دعوے کر کے شہریوں کو راغب کیا جا رہا ہے، لیکن سب حقیقت ہے یا دھوکا؟

حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں ہزاروں افراد جعلی انویسٹمنٹ اسکیموں کا شکار ہو چکے ہیں۔ جعلساز افراد زیادہ منافع اور فوری کمائی کا لالچ دے کر آپ کی محنت کی کمائی ہتھیا لیتی ہیں۔ جب حقیقت میں نہ ایسی کوئی مستند کمپنی ہوتی ہے، نہ قانونی رجسٹریشن اور نہ ہی قابل تصدیق ریکارڈ۔

یہ دھوکا کیسے دیا جاتا ہے؟

جلعساز اشتہار کے ذریعہ کسی بھی سادہ لوح کو اپنی جانب مائل کر کے سرمایہ کاری کراتے ہیں۔ ابتدا میں چند دن یا ہفتوں تک منافع دے کر اس کا اعتماد حاصل کرتے ہیں۔
تاہم جیسے ہی شہری بڑی رقم کی سرمایہ کاری کرتے ہیں تو پھر نہ کمپنی ملتی ہے اور نہ ہی کوئی رابطہ ہوتا ہے اور سادہ لوح افراد اپنے قیمتی سرمائے سے ہمیشہ کے لیے محروم ہو جاتے ہیں۔

جعلسازوں سے کیسے بچیں؟

یاد رکھیں غیر حقیقی منافع کے دعوے ہمیشہ خطرناک ہوتے ہیں۔

پاکستان میں ہر قانونی انویسٹمنٹ اسکیم ایس ای سی پی سے ریگولیٹ ہوتی ہے۔

سرمایہ کاری سے قبل ہمیشہ کمپنی کی رجسٹریشن، لائسنس اور سابقہ ریکارڈ کی تصدیق ضرور کریں۔

بینک اکاؤنٹ نمبر، او ٹی پی، یا قومی شناختی کارڈ کی تفصیلات طلب کرنے والوں سے ہمیشہ ہوشیار رہیں۔

اگر آپ بھی انجانے میں کسی فیک اسکیم کا شکار ہو جائیں تو فوری طور پر تو متعلق اداروں سے رابطہ کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں