ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

وزیر اعظم سے صحت، خوراک کے شعبوں سے وابستہ سرمایہ کاروں کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: وزیر اعظم عمران خان سے صحت اور خوراک کے شعبوں سے وابستہ سرمایہ کاروں نے ملاقات کی، یہ ملاقات پاکستانی سفارت خانے میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفارت خانے میں وزیر اعظم عمران خان سے تاجروں اور سرمایہ کاروں نے ملاقات کی، وزیر خارجہ، مشیر خزانہ، مشیر تجارت اور وفاقی وزرا بھی ملاقات میں موجود تھے۔

سرمایہ کاروں نے وزیر اعظم سے خوراک اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا، وفد نے شعبۂ صحت میں بہتری سے متعلق اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

- Advertisement -

ملاقات میں پاکستان کے دور دراز علاقوں میں صحت سے متعلق سہولیات کی تجاویز پر مشاورت کی گئی، امریکا میں مقیم پاکستانی فزیشنز نے پاکستان واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  واشنگٹن : وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پرامریکا پہنچ گئے

دریں اثنا، وزیر اعظم عمران خان نے سرمایہ کاروں کی تجاویز کا خیر مقدم کیا، اور کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان تین روزہ دورے پر امریکا میں ہیں، امریکا میں مقیم پاکستانیوں کا بھرپور جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے، کیپٹل ون ارینا میں وزیر اعظم کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں جس میں 22 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔

کیپٹل ایرینا کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں، وزیر اعظم پاکستانی کمیونٹی سے رات 2 بجے خطاب کریں گے، جلسے کی براہ راست کوریج اے آر وائی نیوز پر دیکھی جا سکے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں