بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

مسافروں کی سہولت کیلئے نجی ایئر لائن کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نجی ایئرلائن سرین ایئر نے اپنے فضائی بیڑے میں جدید طیاروں کی شمولیت کا فیصلہ کرلیا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو عالمی معیار کی سہولت فراہم کی جائیں گی۔

سرین ایئر لائن انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ دو 2نئے جدید ایئر بس 330طیارے اپنے فلیٹ میں شامل کرے گی، دونوں طیارے 20اور 25مارچ تک فلیٹ میں شامل ہوجائیں گے۔

نئے طیاروں کی شمولیت کے بعد سرین ایئر کا مجموعی فلیٹ7طیاروں پر مشتمل ہوجائے گا فضائی بیڑے میں737-800چار طیارے اور ایئر بس330تین طیارشامل ہیں۔

نجی ایئرلائن مارچ کے دوسرے ہفتے سے شارجہ کیلئے اپنی پروازیں شروع کرے گی، اپریل کے پہلے ہفتے سے دبئی کیلئے بھی پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کا فضائی آپریشن کھلتے ہی سرین ایئر ریاض اور دیگر شہروں کیلئے بھی اپنی پروازوں کا آغاز کردے گی۔

اس حوالے سے سی ای او سرین ایئر صفدر ملک نے بتایا کہ سرین ایئر کے اس قدام سے جدید طیاروں میں مسافروں کو عالمی معیار کی سفری سہولت میسر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ طیاروں میں بزنس کلاس اور انفو انٹرٹینمنٹ شامل ہوں گے۔ مقابلے کے اس رحجان میں ایئرلائن اپنے مسافروں کو آرام دہ اور جدید سہولیات مہیا کرے گی۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں