کراچی: شہرقائد میں حالیہ دنوں قتل و غارت گری کی وارداتوں کے پیچھے لشکرِجھنگوی حافظ قاسم رشید گروپ کے متحرک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حافظ قاسم رشید عرف گنجا لشکر جھنگوی سندھ کا امیر اور سکھر جیل میں قید ہے۔
حافظ قاسم رشید کا سکھر جیل سے دہشتگردوں کا نیٹورک چلانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ دہشتگرد گروپ کے کئی کارندے سکھر جیل سے رہا ہوچکے ہیں، رہا ہونے والے دہشتگرد شہر میں دوبارہ وارداتیں کرسکتے ہیں۔
حالیہ دنوں میں شفیق موڑ اور ناگن چورنگی کے قریب فائرنگ سے 5 افراد جاں بجق ہوچکے ہیں۔
تفتیشی اور سیکیورٹی ادارے دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔