site
stats
کھیل

نیوزی لینڈ سے شکست: انضمام سرفراز الیون کی ناقص کارکردگی پر برہم

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سرفراز الیون کی خراب پرفارمنس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے جس طرح کی کارکردگی دکھائی اُس پر سب کو تشویش ہے، سیریز کے بعد کپتان اور کھلاڑیوں سے بات کی جائے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی پرفارمنس بہتر بنانی ہوگی مگر بدقسمتی یہ ہے کہ ٹیم نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز ہار گئی جس پر بہت افسوس ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ون ڈے میچز میں ناقص کارکردگی دکھانے پر سیریز کے بعد کپتان اور کھلاڑوں سے بات کی جائے گی مگر ابھی ٹی ٹوئنٹی باقی ہیں جس کے لیے اچھی امید رکھنی چاہیے‘۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ نےپاکستان کےخلاف ون ڈے سیریزجیت لی

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ’ٹیم کی خراب پرفارمنس کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کے لیے زیادہ تبدیلی نہیں کی گئی، ہیڈ کوچ ، کپتان اور میں ایک پیچ پر ہی ہیں اس لیے مشاورت کے بعد ہی ٹیم کی سیلکشن کی گئی‘،

چیف سیلکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ’جس ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں فتح حاصل کی اُس کی خراب پرفارمنس دیکھ کر سب کو بہت افسوس ہوا کیونکہ کسی نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: سیریزتوہارچکےہیں، کوشش ہوگی آخری2 میچزجیت سکیں ‘ سرفرازاحمد

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 5 ایک روزہ اور 3 ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود ہے، کیویز نے پہلے تین ون ڈے میچز میں شاہینوں کو شکست دے کر ایک روزہ میچ کی سیریز پہلی ہی اپنے نام کرچکی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top