The news is by your side.

Advertisement

ٹیم کی واپسی پرکپتان اورکوچ کے ساتھ بیٹھ کربات ہوگی، انضمام الحق

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پوری قوم کی طرح مجھے بھی ٹیم کی شکست پر افسوس ہے، ٹیم کی واپسی پر کپتان اور کوچ کے ساتھ بیٹھ کربات ہوگی۔

ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے لاہور میں ایک اسکول کی تقریب میں شرکت کے موقع پر صحافیوں کی جانب سے کیے جانے والے تند وتیز سوالات کاجواب دیتے ہوئے کیا۔

پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی طرح انہیں بھی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان ٹیم کی بد ترین شکست پر افسوس ہے، پاکستان ٹیم اس سے بہت بہتر پرفارم کر سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کی پوری صلاحیت موجود ہے، ٹیم کی واپسی پر کپتان اور کوچ کے ساتھ بیٹھ کر بات ہوگی۔

انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم میں جہاں تبدیلی کی ضرورت ہوئی اس پر بھی بات کریں گے، امید ہے اگلے ٹی ٹونٹی میچز میں ہماری کارکردگی بہتر ہوگی۔


مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ون ڈے سیریزمیں شکست دے دی


یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں بھی پاکستان کو 15رنز سے شکست دے کر سیریز0-5 سے جیت لی ہے، مذکورہ سیریز میں پاکستانی کھلاڑی ہر شعبے میں ناکام دکھائی دیئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں