The news is by your side.

Advertisement

’’ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی سیریز میں خامیاں نظر آئیں‘‘

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کامیابی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگی، سیریز میں ٹیم کی کچھ خامیاں ضرور نظر آئیں مگر جیت کا تسلسل برقرار رکھنا خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی میں دو لیگ اسپنرز کو کھلانے کا تجربہ اچھا رہا، ورلڈ کپ میں دو لیگ اسپنرز کے ساتھ جایا جاسکتا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کی غیرموجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا، جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی سے ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ اسکواڈ بنانے میں مدد ملے گی۔

انضمام الحق نے کہا کہ محمد رضوان جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے سب سے نمایاں کھلاڑی تھے، حسن علی کی فارم میں واپسی پر خوشی ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کی تھی جس کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 116 درجے ترقی کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین 42ویں پوزیشن پر آگئے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز اور ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست دی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں