The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے کا آڈٹ : ہوا بازی کی بین الاقوامی ٹیم 5 ستمبرکو پاکستان پہنچے گی

 

اسلام آباد : ہوا بازی کی بین الاقوامی آڈٹ ٹیم انٹر نیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن آپریشنل سیفٹی آڈٹ ٹیم قومی ایئر لائن کا مکمل آڈٹ کرنے کیلئے 5 ستمبرکو پاکستان پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق ہوا بازی کی بین الاقوامی آڈٹ ٹیم انٹر نیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن آپریشنل سیفٹی آڈٹ ٹیم امر یکہ سے 5 ستمبرکو پاکستان پہنچے گی ۔

غیر ملکی ٹیم 7 ستمبر تا 12 ستمبر 2020 تک پی آئی اے کا مکمل آڈٹ کرے گی، آڈٹ ٹیم کی جانب سے کراچی لاہور اسلام آباد پشاور ملتان ایئر پورٹس کا بھی دورہ کیا جائے گا۔

غیر ملکی ٹیم کی جانب سے پی آئی اے کے تمام شعبہ جات کا آڈٹ کیا جائے گا ، جن میں پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن پسنجر سروسز سیفٹی سیکیوریٹی انجینئرنگ سمیت اہم شعبہ جات شامل ہیں ۔

آڈٹ کا مقصد پی آئی اے کے سیفٹی میعار اور طیاروں کی جانچ پڑتال ہے، ایئر لائنز کا ہر دو سال بعد دوبارہ جائزہ لیا جاتا ہے۔

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے تحت تجارتی ہوا بازی کی حفاظت کی کارکردگی کے نتائج جاری کیے جاتے ہیں، ان نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہوائی حادثات کی روک تھام میں آئی او ایس اے (ایاٹا آپریشنل سیفٹی آڈٹ) کی کتنی اہمیت ہے اور اس کی پاس داری کتنی ضروری ہے۔

IOSA سرٹیفیکیشن آڈٹ ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تشخیصی نظام ہے، جو ایک ایئر لائن کے آپریشنل مینجمنٹ اور کنٹرول سسٹم کا اندازہ کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

غیر ملکی آڈٹ ٹیم کی رپورٹ کے بعد یورپ اور امریکہ میں پرواوں کی بندش کو ختم کئے جانے کا امکان ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں