تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

’کسی کو گردے کی ضرورت ہے؟‘ نیا آئی فون لانچ ہوگیا ہے‘

ایپل نے آئی فون 14 سیریز لانچ کردی جس میں آئی فون 14، آئی فون 14 پرو، آئی فون پرو میکس شامل ہیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اسٹیو جابس تھیٹر میں ’فار آؤٹ‘ ایونٹ میں آئی فون 14 کی سیریز لانچ کی گئی اور فون میں اب تک کی سب سے تیز ترین اے 16 بائیونک کے ذریعے تیز ترین چپ اور آئی فون 14 پرو کیمرا سسٹم میں ایک نئی کلاس متعارف کروائی ہے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس چار خوبصورت نئے کلرز میں دستیاب ہوں گے جن میں گہرے جامنی، چاندی، سونا، اور اسپیس بلیک شامل ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ پری آرڈرز جمعہ 9 ستمبر، جمعہ 16 ستمبر سے دستیابی کے ساتھ شروع ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون 14 (128 جی بی) کے بیس مال کی قیمت 79000 روپے ہے جو اسٹوریج کی گنجائش میں ہر آنے والے اضافے کے ساتھ بڑھ جاتی ہے۔

آئی فون 14 پرو کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 900 سے شروع ہوتی ہے جبکہ آئی فون 14 پرو میکس کی ابتدائی قیمت ایک لاکھ 39 ہزار 900 روپے بتائی گئی ہے۔

آئی فون 14 سیریز کے لانچ ہوتے ہی دلچسپ میمز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے بھی ٹوئٹر پر لکھا کہ ’کسی کو گردے کی ضرورت ہے، آئی فون 14 لانچ ہوگیا ہے۔‘

دیگر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ میمز بنائی جارہی ہیں آئیے ان پر نظر ڈالتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -