بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

آئی فون پھٹنے سے خاتون جھلس گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسمارٹ فون کی بیٹری دھماکے سے پھٹنے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں لیکن کبھی آپ نے سنا ہے کہ آئی فون دھماکے سے پھٹ گیا ہو یقیناً آپ کا جواب نہیں ہوگا۔

چین کے شانکسی صوبے سے تعلق رکھنے والی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا آئی فون 14 پرو میکس اس وقت پھٹ گیا جب وہ اسے رات بھر چارج پر لگا کر سو گئی تھی۔

خاتون نے بتایا ہے کہ آئی فون دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں اس کا ہاتھ جھلس گیا۔

- Advertisement -

چینی خاتون کے مطابق دھماکے سے لگنے والی آگ سے کمبل اور کمرے کا کچھ حصہ بھی جل گیا، واقعے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں آئی فون کی حالت دیکھی جاسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے آئی فون پرو میکس 2022 میں خریدا تھا اور اس کی وارنٹی ختم ہوچکی تھی تاہم خاتون نے اپیل سے اس کی وضاحت طلب کی ہے۔

ایپل کے نمائندے کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی انکوائری کررہے ہیں حالانکہ ڈیوائس کی وارنٹی ختم ہوچکی ہے، خاتون ناقص فون واپس کردے تاکہ وہ جان سکیں کہ اس کی وجہ کیا ہے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ ہماری جانب سے صارفین کی حفاظت کو ترجیح دی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں