جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

ایپل کا آئی فون 16 پرومیکس قسطوں پر دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ایپل نے اپنا نیا آئی فون 16 پرومیکس صارفین کی سہولت کے لیے قسطوں پر دینے کا اعلان کردیا۔

ایپل کی جانب سے نیا آئی فون 16 گزشتہ دنوں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے تاہم اب کمپنی نے صارفین کے لیے آسان قسطوں کی سہولت بھی متعارف کروادی ہے۔

ایپل کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق جو صارفین آئی فون 16 پرو میکس یکمشت قیمت ادا کرکے خریدنے کی صلاحیت نہیں رکھتے وہ اسے 2 سالوں کی آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

 دو سالہ منصوبے کے تحت، آئی فون 16 پرو میکس 256جی بی کے لیے ماہانہ قسط  49.95 ڈالر  ہوگی جبکہ آئی فون 16 پرو 512جی بی کے لیے 58.29 ڈالر ہوگی۔ اسی طرح، آئی فون 16 پرو میکس 1ٹی بی کی ماہانہ قسط 66.6 ڈالر ہوگی۔

آئی فون 16 پرو میکس 256جی بی کی قیمت 1199 ڈالر ہے جبکہ 512جی بی اور 1ٹی بی اسٹوریج کی قیمتیں بالترتیب 1399 اور 1599  ڈالر ہیں۔

واضح رہے کہ آئی فون 16 پرو میکس،  آئی فون 16 پرو جتنا ہی طاقتور اور جدید ہے تاہم ان دونوں میں سب سے بڑا فرق ان کے سائز کا ہے۔ آئی فون 16 پرو میکس کا اسکرین سائز 6.9 انچ ہے جبکہ آئی فون 16 پرو کا اسکرین سائز 6.3 انچ اور بیس ماڈل آئی فون 16 کا اسکرین سائز 6.1 انچ ہے۔

اس میں سپر ریٹینا ایکس ڈی آر ڈسپلے کے ساتھ پرو موشن ٹیکنالوجی بھی شامل ہے اور ہمیشہ آن ڈسپلے کی خصوصیت بھی موجود ہے۔آئی فون 16 پرو میکس اے18 پرو چپ سے چلتا ہے، جس میں 6 کور سی پی یو، 6 کور جی پی یو اور 16 کور نیورل انجن شامل ہیں جو ایپل کی انٹیلیجنس کو ایک نئی سطح پر لے جاتے ہیں۔

آئی فون 16 پرو میں گریڈ 5 ٹائٹینیم ڈیزائن ہے جس میں ایک نیا، بہتر مائیکروبلاسٹڈ فنش ہے۔ ٹائٹینیم ان دھاتوں میں سے ایک ہے جن کی طاقت اور وزن کا تناسب سب سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے یہ ماڈلز بے حد مضبوط اور حیرت انگیز حد تک ہلکے ہیں۔

نئے 48ایم پی فیوژن کیمرے اور دوسری جنریشن کے کواڈ پکسل سینسر کے ساتھ، آئی فون 16 پرو آپ کو ویڈیو موڈ میں 4کے 120 ایف پی ایس ڈولبی ویژن یا سلو مو میں ویڈیو ریکارڈ کرنے دیتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں