کراچی (11 مئی 2026): ایپل کمپنی جلد اپنا آئی فون 18 پرو میکس متعارف کرانے والا ہے جس کی خصوصیات اور متوقع قیمت کی جھلک پیش کی گئی ہے۔
دنیا بھر کے موبائل صارفین بھی آئی فون کے نئے ماڈل کی آمد کے منتظر ہیں اور وہ اس کے فیثرز اور متوقع قیمت جاننا چاہتے ہیں۔
ایپل کا گزشتہ آئی فون 17 پرو میکس سب سے زیادہ سنسنی خیز فلیگ شپ ڈیوائس رہا اور صارفین آئی فون 18 کے لیے مزید جدت کے متمنی ہیں۔
اس حوالے سے ایپل نے باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا مگر آئی فون 18 پرو میکس کے حوالے سے کئی قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں۔
خصوصیات میں فرنٹ ڈسپلے، انڈر ڈسپلے فیس آئی، کیمرہ، بیٹری لائف میں مزید جدت سامنے آنے کی پیشگوئیاں کی جا رہی ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ ایپل کو اگلی نسل کی A-سیریز چپ (ممکنہ طور پر A20 پرو) استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے جو TSMC کے جدید 2nm پراسیس پر بنائی گئی ہے، جس میں تیز کارکردگی، بہتر کارکردگی، اور ڈیوائس پر مضبوط AI صلاحیتوں کا وعدہ کیا گیا ہے۔
جہاں تک آئی فون 18 پرو میکس کی قیمت کی بات ہے تو امریکا اور دبئی میں اس کی قیمت مختلف ہو سکتی ہے۔
| Region | iPhone 18 Pro | iPhone 18 Pro Max |
| US | $1,199 – $1,299 | $1,299 – $1,399 |
| Dubai | ~AED 5,099+ | ~AED 5,499+ |
ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں آئی فون 18 پرو میکس کی امریکا میں متوقع قیمت 1199 ڈالر سے 1299 ڈالر اور دبئی میں 5099 درہم سے 5499 درہم تک ہو سکتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


