پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

آئی فون 18ای : نئی لیکس نے تہلکہ مچا دیا، صارفین حیران

اشتہار

حیرت انگیز

کیلیفورنیا : آئی فون 18ای سے متعلق نئی لیکس سامنے آگئیں، جس کے بعد ریم اور اے آئی کارکردگی میں بڑا اپ گریڈ متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل کے کم قیمت آئی فون ای سیریز کے آئندہ آنے والے ماڈل آئی فون 18ای سے متعلق نئی لیکس سامنے آگئی ہیں، جن کے مطابق کمپنی 2027 میں متوقع اسمارٹ فون میں ریم، پروسیسر اور اے آئی فیچرز کو بہتر بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔

معروف ایپل تجزیہ کار مِنگ چی کوؤ اور جیف پو کے مطابق ایپل آئندہ سال مارچ میں متوقع آئی فون 18ای میں ریم کو 8جی بی سے بڑھا کر 9جی بی کر دے گا، تاکہ فون میں موجود مصنوعی ذہانت (ایپل انٹیلی جینس) مزید بہتر انداز میں کام کرسکے۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کی اے آئی سروسز استعمال کرنے کے لیے کم از کم 8جی بی ریم ضروری ہے، جبکہ جدید فیچرز، جیسے بہتر اے آئی ڈکٹیشن اور ایکسپریسو سیری وائسز کے لیے 12جی بی ریم درکار ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسے وقت میں ریم میں اضافہ غیر معمولی سمجھا جا رہا ہے کیونکہ دنیا بھر میں اسمارٹ فونز میں استعمال ہونے والی ڈی آر اے ایم میموری چپس کی قلت پیدا ہوچکی ہے، جس کے باعث ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اس کمی کی بڑی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ دنیا کی تین بڑی میموری چپ بنانے والی کمپنیاں اب روایتی طریقہ کار کے بجائے مصنوعی ذہانت کے لیے استعمال ہونے والی چپس کی تیاری پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں۔

نئی لیکس کے مطابق آئی فون 18سی میں 6.1 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے، 1170×2532 ریزولوشن اور 60ایچ زیڈ ریفریش ریٹ دیا جائے گا، جبکہ فون میں ایپل کا نیا 2 نینو میٹر اے20 پروسیسر استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ فون 256جی بی اور 512جی بی اسٹوریج آپشنز کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ کیمرہ سیٹ اپ میں عقب پر 48 میگا پکسل کا سنگل کیمرہ جبکہ سامنے 24 میگا پکسل سیلفی کیمرہ دیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ 8جی بی سے 9جی بی ریم کا اضافہ معمولی دکھائی دیتا ہے، تاہم اس سے فون میں ایپل انٹیلی جینس کی آن ڈیوائس کارکردگی بہتر ہوگی اور کلاؤڈ پر انحصار کم ہو جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق مارچ 2027 میں متوقع آئی فون 18 کے بنیادی ماڈل میں بھی پہلی بار 9جی بی ریم دیے جانے کا امکان ہے، جو گزشتہ بیس ماڈلز کے مقابلے میں ایک اہم اپ گریڈ تصور کیا جا رہا ہے۔

آئی فون 18 پرو : نئی قیمت اور فیچرز نے صارفین کو چونکا دیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں