تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

موبائل کی رفتار کم کرنے سے متعلق آئی فون کا اعتراف

کیلی فورنیا: ایپل کمپنی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انتظامیہ خود پرانے فونز کی رفتار کو کم کرتی ہے، صارفین کا ماننا ہے کہ انتظامیہ کے اس اقدام کا مقصد نئے موبائل کی فروخت کا اضافہ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کو شکایت تھی کہ ایپل کی جانب سے نئے موبائل سیٹ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے بعد اُن کے پرانے موبائل کی رفتار سست ہوگئی۔

ایک صارف کی جانب سے لکھے جانے والے بلاگ کے بعد ایپل کے پرانے فونز سے متعلق ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا، صارف کا کہنا تھا کہ اس کے زیر استعمال سیٹ ’آئی فون 6‘ اچانک سست ہوگیا۔

صارف کا کہنا تھا کہ اُس نے اپنے فون میں نئی بیٹری خرید کر لگائی تو وہ پرانی رفتار سے چلنے لگا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے ایپل کے فون کی رفتار کم ہونے کے حوالے سے تجزیاتی رپورٹ میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا کہ پرانے آئی فون کی رفتار کمپنی کی جانب سے جان بوجھ کر کم کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی فون ایکس میں بڑی خرابی سامنے آگئی

اس تمام تر صورتحال کے بعد آئی فون انتظامیہ نے خود اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ جان بوجھ کر پرانے موبائل کی رفتار کو کم کرتی ہے کیونکہ پرانے فونز کی بیٹریاں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کمزور پڑ جاتی ہیں جبکہ صارفین ان کی معیاد کو بڑھانے کے لیے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں۔

ترجمان اپیل کا کہنا ہے کہ ’آئی فون میں لیتھیئم دھات کی بیٹریاں لگائی جاتی ہیں جو بالخصوص سردیوں میں کرنٹ کی زیادہ مقدار فراہم کرنے کے قابل نہیں رہتیں اور اس صورت میں صارفین بار بار اپنا موبائل چارج کرتے ہیں جس سے اُن کا فون بند ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 8 یا سام سنگ نوٹ 8، کون سا موبائل بہتر؟

ایپل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی پرانے فونز کی رفتار کم ہونے کی شکایات کو دور کرنے کے لیے کام کررہی ہے جس کے تحت آپریٹنگ سسٹم میں آپشن شامل کیے جائیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -