تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

آئی فون میں‌ بڑے سیکیورٹی نقص کا انکشاف، الرٹ جاری

نیویارک: امریکا کے ٹیکنالوجی ماہرین نے آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کے لیے اہم سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے انکشاف کیا کہ ایپل کے کٹ براؤزر انجن میں بڑا سیکیورٹی نقص سامنے آیا ہے۔

ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ اس نقص کو ختم کرنے کے لیے جلد از جلد آئی او ایس 14.4.2 ورژن ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

دوسری جانب ایپل کمپنی کے ترجمان نے سیکیورٹی نقص کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’اس خرابی کے باعث ہیکرز ویب سائٹس کے ذریعے آئی فون اور آئی پیڈ کے پروگرام میں ردوبدل کرسکتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: ایپل صارفین کے لیے زبردست خبر

کمپنی ترجمان کے مطابق یہ سیکیورٹی نقص آئی او ایس کے پرانے ورژن میں آیا ہے۔ ایپل نے تصدیق کی کہ اب تک کسی ہیکر نے اس کمزوری سے فائدہ نہیں اٹھایا نہ کسی صارف کو نقصان پہنچایا۔

Comments

- Advertisement -