ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

آئی پی ایل میچ لائیو کوریج کے دوران گالی، کمنٹیٹرز حیران

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت (10 اپریل 2026): کرکٹ میچز میں مخالف کھلاڑیوں میں گرما گرمی ہو جاتی ہے لیکن انڈین پریمیئر لیگ میں کوچ نے اپنے ہی کھلاڑی کو گالی دے دی۔

کرکٹ میں کسی میچ کے سنسنی خیز لمحات میں مخالف کھلاڑیوں میں تو گرما گرمی ہو جاتی ہے لیکن انڈین پریمیئر لیگ میں ایک فرنچائز کے ہیڈ کوچ اپنے کھلاڑی کی غلطی سے ایسے غصے میں آئے کہ لائیو کوریج کے دوران اس وقت گالی دے بیٹھے، جب کیمرا انہیں فوکس کر رہا تھا۔

یہ واقعہ گجرات ٹائٹنز اور دہلی کیپیٹلز کے میچ کے درمیان پیش آیا، جب گجرات کے ہیڈ کوچ سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر اشیش نہرا اپنے کھلاڑی پر اتنا برہم ہوئے کہ آپے سے باہر ہو کر ان کے منہ سے غلیظ گالی نکل گئی۔

میچ کا یہ لمحہ بہت سنسنی خیز تھا اور گجرات کے ہیڈ کوچ آشیش ڈگ آؤٹ میں کھڑے ہو کر دہلی کی اننگز کے دوران مسلسل اپنے کھلاڑیوں کو ہدایات دے رہے تھے۔

اس دوران میچ کے ایک اہم موقع پر گجرات کے کپتان شبھمن گل سے یہ بڑی غلطی ہوئی۔ انہوں نے رن آؤٹ کرنے کی کوشش میں اسٹمپس کی طرف تھرو کیا۔ گیند اسٹمپ سے ٹکرا کر غلط سمت میں چلی گئی اور اس کے نتیجے میں چار اوور تھرو رن مل گئے۔

اس غلطی کے نتیجے میں دہلی کیپیٹلز کو ایک ہی گیند پر کل پانچ رن مل گئے۔ اس وقت دہلی کو 28 گیندوں میں 63 رن درکار تھے۔ کریز پر کے ایل راہل اور ٹرسٹن اسٹبس موجود تھے۔ ایک رن دوڑ کر لینے کے بعد اوور تھرو سے ملے چوکے نے دہلی پر دباؤ کم کر دیا۔

یہ دیکھ کر ہیڈ کوچ اشیش نہرا شدید مشتعل ہو کر شبھمن گل پر اتنا برہم ہوئے کہ ان کے منہ سے انتہائی غلیظ گالی نکل گئی۔ یہ عین اس وقت ہوا جب ایک کیمرا براہ راست ان کا ری ایکشن فوکس کر رہا تھا۔

لائیو نشریات میں سابق ٹیسٹ کرکٹر کے منہ سے گالی نکلنے پر کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے اور انہوں نے کہا کہ سابق کھلاڑیوں کو میچ کی لائیو نشریات میں محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ یہ میچ آئی پی ایل کے سنسنی خیز میچز میں سے ایک رہا، جس کا نتیجہ آخری گیند پر نکلا اور گجرات نے دہلی کو ایک رن سے ہرا کر سیزن میں اپنی پہلی فتح درج کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں