The news is by your side.

Advertisement

کرونا نے بھارت میں آئی پی ایل غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کروادیا

نئی دہلی: کرونا وائرس کے سبب بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے آئی پی ایل کو غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا، آئی پی ایل ملتوی کرنے کا فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے کیا گیا بھارت میں کرونا کے باعث اب تک گیارہ ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہیں جبکہ 393 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 29 مارچ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل میچز کو اب 15 اپریل کے بعد منعقد کرنے پر غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس کا خوف، ‘انڈین پریمیئر لیگ’ کے حوالے سے بڑا فیصلہ

یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی آئی پی ایل کنٹریکٹ بچانے کے چکر میں ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم سے نرم رویہ اختیار کرتے ہیں۔

مائیکل کلارک نے کہا کہ گزشتہ سال ہوم گراؤنڈ پر بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کی وجہ بھی یہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل سے ملنے والی بھاری رقم ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم سے اچھے تعلقات رکھنے کی اصل وجہ بھی یہی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں