بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

آئی پی ایل میں ایک اور شرمناک اسکینڈل، نوجوان بھارتی کرکٹر کے جیل جانے کا خطرہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت (29 اپریل 2026): انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا ایک اور شرمناک اسکینڈل سامنے آ گیا نوجوان بھارتی کرکٹر کو جیل بھی ہو سکتی ہے۔

بھارت میں جاری آئی پی ایل میں آئے روز کوئی نہ کوئی تنازع سامنے آ رہا ہے اور اب ایک اور اسکینڈل منظر عام پر آیا ہے، جس میں ایک فرنچائز کا کپتان نوجوان بھارتی کرکٹر ڈریسنگ روم میں شرمناک حرکت کرتے پایا گیا ہے اور اس کی پاداش میں اس کو جیل بھی ہو سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اسکینڈل راجھستان رائلز اور پنجاب کنگز کے میچ کے درمیان سامنے آیا، جب کیمرے نے ڈریسنگ روم کا رخ کیا تو وہاں راجھستان رائلز کے کپتان ریان پراگ شرمناک حرکت میں مصروف تھے۔

میچ کے دوران لائیو کیمروں میں وہ ڈریسنگ روم میں ویپنگ کرتے ہوئے نظر آئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ شدید ردعمل سامنے آیا۔

ناقدین نے تنقید کرنے کے ساتھ یہ بھی نشاندہی کی کہ اسٹیڈیمز اور خاص طور پر ڈریسنگ رومز میں سگریٹ نوشی یا ویپنگ سختی سے ممنوع ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں 2019 کے قانون ’پروہیبیشن آف الیکٹرانک سگریٹس ایکٹ (پیکا)‘ کے تحت ای سگریٹس اور ویپس کی تیاری، فروخت، خریداری، درآمد و برآمد اور تشہیر پر مکمل پابندی ہے۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور قید جیسی سزاؤں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں