بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

’حکومت آئی پی پیز کو سالانہ 3400 ارب روپے کی ادائیگیاں کرتی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (12 مئی 2026) نیپرا نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت آئی پی پیز کو سالانہ 3400 ارب روپے کی ادائیگیاں کرتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کو کی جانے والی سالانہ ادائیگیاں 3400 ارب تک جا پہنچی ہیں اور قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں سینیٹرز نے پاور پلانٹس کو کی جانے والی ادائیگیوں سے متعلق خدشات کا اظہار کیا ہے۔

اجلاس میں نیپرا حکام نے قائمہ کمیٹی اراکین کو بتایا کہ حکومت آئی پی پیز کو سالانہ 3400 ارب روپے کی ادائیگیاں کرتی ہے۔ فی یونٹ اوسط ٹیرف 36 روپے ہے، جب کہ 18 روپے کیپسٹی پیمنٹس وصول کیے جاتے ہیں۔

ڈی جی ٹیرف نیپرا نے مزید بتایا کہ آئی پی پیز کو 1800 ارب سے 2000 تک سالانہ کپیسٹی ادائیگیاں کی جاتی ہیں۔ اس کےک علاوہ آئی پی پیز کو 700 سے 800 ارب انرجی ادائیگیاں بھی کی جاتی ہیں۔

قائمہ کمیٹی نے بریفنگ کے بعد تمام آئی پی پیز کو کی جانے والی انرجی اور کپیسٹی ادائیگیوں کی رپورٹ طلب کی تو ڈی جی ٹیرف نیپرا نے بتایا کہ آئی پی پیز کو سی پی پی اے حتمی ادائیگیاں کرتا ہے، اس لیے انرجی اور کپیسٹی ادائیگیوں کا ڈیٹا سی پی پی اے ہی مہیا کر سکتا ہے۔

اجلاس میں سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ 60 فیصد کپیسٹی ادائیگیوں کے ساتھ 1200 ارب کی سبسڈی بھی آئی پی پیز کو دی جاتی ہے۔ جیسے 5 وقت نماز پڑھی جاتی ہے، ایسے پاور پلانٹس کو ادائیگیاں کی جاتی ہیں، اور حکومت کامیابی کے ساتھ مسلسل ایک ہی جگہ ادائیگی کر رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں