تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سینئر ڈائریکٹر اور فلم ساز اقبال کاشمیری انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اور نام ور فلم ساز اقبال کاشمیری انتقال کر گئے۔ گزشتہ ہفتے انھیں‌ علاج کی غرض سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

معروف ڈائریکٹر اور فلم ساز اقبال کاشمیری کے اہلِ خانہ کے مطابق انھیں‌ گردوں کا عارضہ لاحق تھا اور وہ گزشتہ ہفتے سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

اہلِ خانہ کے مطابق ڈاکٹروں نے ان کی صحّت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اقبال کاشمیری نے 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔

اقبال کاشمیری کی ڈائریکشن میں بننے والی بلیک وارنٹ، رنگیلے جاسوس اور سستا خون منہگا پانی کو کام یاب فلمیں‌ شمار کیا جاتا ہے۔ اقبال کاشمیری نے بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ٹیکسی ڈرائیور بنائی تھی جو 1970ء میں ریلیز ہوئی۔ یہ اپنے دور کی سپر ہٹ فلم تھی۔

Comments

- Advertisement -