تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ایم کیو ایم رکن اسمبلی اقبال محمد علی انتقال کرگئے

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ڈپٹی اقبال محمد علی خان کراچی میں طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان ترجمان ایم کیوایم پاکستان کے مطابق اقبال محمد علی خان کافی عرصے سے علیل تھے اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

مرحوم اقبال محمد علی دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں کراچی کے حلقہ این اے 240 کورنگی کی نشست سے کامیاب ہوئے تھے۔

مرحوم نے علالت کے باعث سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔


اقبال محمد علی این اے 240 کورنگی سے ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے، مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز بدھ بعد نماز ظہر ادا جامع مسجد فاروقی گلشن اقبال نزد ڈی سی ایسٹ آفس میں ادا کی جائے گی۔

اقبال محمد علی خان کون تھے؟

حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان پہلی بار 1987 کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر گلشن اقبال سے کونسلر منتخب ہوئے۔ وہ 2002، 2008، 2013 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 256 شاہ فیصل کالونی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوتے رہے اور 2018 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ 240 لانڈھی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔

اس دوران وہ قومی اسمبلی کی مختلف قائمہ کمیٹیوں کے رکن اور وفاقی وزیر ورکس اینڈ ہاؤسنگ بھی رہے۔

Comments

- Advertisement -